Thursday, 26 February 2015

کیا جادو با اذن اللہ ھوتا ہے؟ جادو کفر ہے لغت میں اس کے معنی ہیں وہ چیز جسکا سبب پوشیدہ ہو جیسے شعبدہ بازی ہوتی ہے. قرآن نے اسے کفر کہا ہے. اللہ حق کو پسند کرتا ہے اور حق بات کہتا ہے. معجزہ حق ہے اس میں فاعل اللہ ہوتا ہے جبکہ جادو کاریگری ہوتی ہے ہاتھ کی صفائی ہوتی ہے. موسی ع کی چھڑی سے اللہ کے اذن سے کیا ہوا سب کو معلوم ہے یہ سب اللہ کے اذن سے ہوا. ساحروں نے جو صنعت کاری کی تھی وہ ان کی اپنی تدبیر تھی جو ناکام ہوئی اور اللہ نے کہا پھر جادوگر جہاں سے بھی آ جاے فلاح نہیں پا سکتے. جادو جو کفر ہے اس کی نسبت اللہ سے کرنا کہ جادو بھی اللہ کے اذن سے ہے انتہائی خطرناک بات ہے. اللہ کے اذن سے کفر؟؟ اگر مان لیا جاے کہ جادو بھی بااذن اللہ جیسا کہ معجزہ بااذن اللہ تو پھر جادو اور معجزہ میں فرق کیا رہا؟ حق اور باطل میں فرق رہا؟ نبی اور جادوگر میں کیا فرق رہا؟ معجزہ حق ہے جبکہ جادو بناوٹ صنعت جھوٹ فریب اور شعبدہ بازی ہے. جادو میں اسباب استعمال ہوتے ہیں تاکہ جھوٹ کو سچ کی طرح دکھا دے اور معجزہ مافوق الاسباب ہوتا ہے

No comments:

Post a Comment