اور سب مل کر اللہ کی رسی(قران) کو مظبوط پکڑے رہنا اور متفرق نہ ہونا.آل عمران103
لیکن دوسری طرف عالم یہ ہے کہ اللہ کی رسی کو یکجہتی اور مظبوطی سے پکڑنے کی بجائے ہماری یہ قوم گروہوں،فرقوں میں بٹ کر رہ گئی ہے. آئمہ کے نام سے اپنے لئے الگ الگ مسالک اور مذاہب بنا لئے گئے ہیں. کسی کے ہاں بارہ امام معصوم ہیں تو کہی چار اماموں کو اہمیت دی گئی ہے. ان میں کوئی اپنے آپ کو حنفی کہلانے میں فخر محسوس کرتا ہے، کسی نے شافعی کہلانے کو اچھا سمجھا. کوئی اس پر خوش ہے کہ وہ مالکی ہے تو کوئی حنبلی بن چکا ہے. اللہ کہتے ہیں کہ اس دین کو قائم کرو اور متفرق نہ ہونا. الشوری 13
مگر متحد ہونے کے بجائے کیا ہوا؟کس قدر واضح آیت ہے کہ اللہ نے تمہارا نام پہلے بھی اور اس کتاب میں بھی مسلمین رکھا ہے. الحج 78
مسلم نام جو وحدت کی نشانی تھی ہماری قوم نے اس کو چھوڑ دیا اور مسلم نام معیوب بن کر رہ گیا. اے کاش ہم صرف زبان سے قرآن کی ان آیتوں کو نہیں مانتے بلکہ دل سے تسلیم کرتے اس کے لئے تاویلیں نہیں ڈھونڈتے بلکہ بے چوں وچراں مان لیتے.
انامسلم
