Thursday, 26 February 2015

کیا جادو اللہ نے نازل کیا ہے؟ کیا جادو فارشتوں پر اترا ہے؟ کیا ملائكه جادو کی تعلیم دیتے تھے؟

۱۔ایک طرف تو اللہ اس جادو کو کفر قرار دیتا ہے جیسے (وَمَا كَفَرَ سُلَيْمَانُ) تو دوسری طرف یہ کہنا کیسے درست ہوگا کہ خود اللہ نے فرشتوں کو حکم کیا ہو کہ لوگوں کو جادو سکھائیں۔ تعالی اللہ عن ذالک

۲۔اللہ واضح طور پر فرماتاہے کہ (وَلَٰكِنَّ الشَّيَاطِينَ كَفَرُوا يُعَلِّمُونَ النَّاسَ السِّحْرَ) یعنی کہ کفر شیاطین نے کیا جو لوگوں سکھایا کرتے تھے۔ پھر ایسی باتوں کے لیے اللہ فرشتوں کو حکم کرے یہ ناممکن ہے۔
۳۔آیت سے صاف ظاہر ہے کہ جادو سکھانا خود کفر ہے پھر ایسا کام اپنے فرشتوں سے کیسے لے سکتا ہے حالاں کہ وہ مقدس اورپاک مخلوق ہیں۔
۴۔فَلَا تَكْفُرْ جب اللہ کی طرف سے سکھاتے ہیں تو پھر اس کی نفی سے کیا مقصد۔

۵۔جس کام کواللہ غلط قراردے اور مرتکبین کے لیے آخرت میں جس کا کوئی فائدہ نہ ہو وہ کام پھر اللہ کے فرشتے سکھائیں یا ان کی طرف وہ حکم نازل کیا جائے،یہ بات بعید ازقیاس ہے۔

۶۔جادو کفر ہے تو کیا فرشتے کفر سکھا تے تھے(استغفراللہ) اور کفر فرشتوں پر نازل ہوا؟ جبکہ اللہ کہتے ہیں(مَا نُنَزِّلُ الْمَلَائِكَةَ إِلَّا بِالْحَقِّ وَمَا كَانُوا إِذًا مُّنظَرِينَ [١٥:٨]
ہم فرشتوں کو یوں ہی نہیں اتار دیا کرتے وہ جب اترتے ہیں تو حق کے ساتھ اترتے ہیں، اور پھر لوگوں کو مہلت نہیں دی جاتی

No comments:

Post a Comment